آصف زرداری نے نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھرانکارکردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 نومبر 2017 13:10

آصف زرداری نے نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھرانکارکردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23نومبر۔2017ء) سابق صدرآصف زرداری نے نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھرانکارکردیاہے۔ذرائع کے مطابق 3ماہ میں نوازشریف کی آصف زرداری سے ملاقات کی چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔آصف زرداری نے کہاہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمے دار نواز شریف ہیں، نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کوصرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری نے موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے ۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے ملاقات کے لیے کوششیں جاری ہیں اور سابق صدر نے چوتھی بار نواز شریف سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔