سعودی عرب میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بلیک واٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 نومبر 2017 13:10

سعودی عرب میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بلیک واٹرز کی خدمات حاصل ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23نومبر۔2017ء) سعودی عرب میںکرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے امریکی کمپنی بلیک واٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ایک برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ کھرب پتی شہزادہ و لیدبن طلال کوبھی الٹالٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیاہے۔ریاض کے فائیواسٹارہوٹل کے باہرسعودی اوراندرنجی امریکی سیکورٹی کمپنی کے اہلکارتعینات ہیں،شہزادہ و لید کو رات پونے 3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی۔

جریدے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتارافرادکوعمر بھرسیلوٹ کرنےوالے سعودی اہلکاروں کوجان بوجھ کرذمہ داری نہیں دی گئی، سعودی امراءکوالٹا لٹکا کر تشدد کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

الولیدکومیٹنگ کاکہہ کرمحل بلایاگیاتھا،الولیدکورات پونے3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی اور ان سے مجرم کے طورپرپوچھ گچھ کی گئی۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہزادہ الولیدکوبتایاگیا ہے کہ دنیاکوتمام الزامات سے آگاہ کردیاگیاہے۔

سعودی عرب میں3ہفتے پہلے11شہزادوں اور سینکڑوں امراکوگرفتار کیاگیاتھا،گرفتارافرادکے بینک کھاتوں سے194ارب ڈالرضبط کیے جاچکے ہیں۔جریدے نے الزام عائد کیاہے کہ سعودی ولی عہد کے حکم پرسعودی شہزادوں پر ‘بلیک واٹر’ کے اہلکار تشدد کر رہے ہیں ، بلیک واٹر اہلکار شہزادوں کو مار پیٹ کر کر ان پر تشدد کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :