بھارت میں چار سالہ بچہ ہم جماعت کو جنسی طور ہر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 13:06

بھارت میں چار سالہ بچہ ہم جماعت کو جنسی طور ہر ہراساں کرنے کے الزام ..
نئی دہلی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : بھارت میں چار سالہ بچے کو ہم جماعت کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار سالہ بچہ اپنہی ہم جماعت کو پینسل کی مدد کی ہراساں کر رہا تھا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے چار سالہ بچے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے البتہ اتنے کم سن بچے کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی ماہرین کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا کہ اس کی کلاس میں موجود ایک لکے نے اس کی پینٹ کھول کر پینسل کی مدد سے اسے ہراساں کیا۔ دونوں بچوں کے آس پاس کوئی نہیں تھا اسی لیے کسی نے بھی متاثرہ بچی کی آواز نہیں سنی۔ والدین نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کی بچی نے اپنی شرمگاہ میں درد کی شکایت کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے تصدیق کی کہ بچی نے اپنے والدین کو بعد ازاں سکول میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتادیا۔

ڈاکٹرز سے معائنہ کروانے اور جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد والدین مقدمہ درج کروانے پولیس کے پاس گئے۔ جس پر پولیس نے چار سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دہلی پولیس کے ترجمان نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتی ہوئے کہا کہ انڈین پینل کوڈ میں سات سال سے کم عمر کے ملزمان کو پراسیکیوشن کے خلاف ایک خصوصی تحفظ دیا جاتا ہے۔ ہم ان چیزوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں، اور اس معاملے کو حساس طریقے سے دیکھا جا رہا ہے۔ متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ کلاس روم اور باتھ روم جہاں بچی کو ہراساں کیا گیا وہاں کوئی بھی موجود نکہیں تھا جو اسکول کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :