شامی صدر آئینی اصلاحات کے لیے تیار ہیں، پیوٹن

جمعرات 23 نومبر 2017 13:28

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) روس، ایران اور ترکی کے صدور نے شام میں قیام امن کے حوالے سے مذاکرات کیے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سوچی میں ہونے والی اس ملاقات میں ولادیمیر پیوٹن، حسن روحانی اور رجب طیب اردوآن نے شامی شہریوں کی ملک واپسی، انسانی امداد اور قیدیوں کے تبادلے بارے تفصیلی غوروخوض کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد ملک میں آئینی اصلاحات کے لیے تیار ہیں۔ دوسری طرف ریاض میں شامی اپوزیشن کے نمائندے سعودی حکام کے ساتھ مل کر اپنے اختلافات ختم کرنے کی کوشش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :