Live Updates

پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہے کہ وہ ن لیگ جمہوریت پسند پارٹی کا مذاق اڑا رہی ہے ،مائزہ حمید

جمعرات 23 نومبر 2017 12:55

پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہے کہ وہ ن لیگ جمہوریت پسند پارٹی کا مذاق اڑا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا تھا کہ جن 160ارکان نے نواز شریف کو نا اہل سے اہل کروانے کے لئے ووٹ دیا ہے ان لوگوں کو شرم سے مر جانا چاہے جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مائزہ حمید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو بھی شرم آنی چاہے جوآئین میں ترمیم کا بل اسمبلی میں لے کر آتے ہیں اور خود پارلیمنٹ میں حاضر نہیں ہوتے ،شرم ان لوگوں کو آنی چاہے جو منتخب نمائندوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے ووٹ کیوں دیا ،شرم ان لوگوں کو آنی چاہے جوالزام لگا رہے تھے کہ ان کو 70ارکان نواز شریف کو دوبارہ سے ا ہل ہونے کے لئے ووٹ نہیں دیں گے پھر بھی انہوں نے ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کو 94ارب روپے فنڈ کی صورت میں رشوت دی گئی ہے ان لوگوں کو بھی شرم آنی چاہے ،پی ٹی آئی جمہوریت پسند لوگوں کا مذاق اڑا رہی ہے ،نواز شریف کو وہ شخص بھی سپورٹ کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آیا جو کینسر کا مریض تھا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات