حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملبہ پولیس افسران پر ڈالنے کی تیاری شروع کر دی

شریف خاندان کے منظور نظر اورسابق صدرآصف علی زرداری کو گرفتار کرنے والے سابق پولیس افسر کو ذمہ داری تفویض

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 12:53

حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملبہ پولیس افسران پر ڈالنے کی تیاری شروع ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23نومبر 2017ء ):پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملبہ پولیس افسران پر ڈالنے کی تیاری شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون سے جان چھڑانے کی حکمت عملی بنا لی ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ساری ذمہ داری پولیس افسران کے سر ڈالنے کی تیاری شرع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں منہاج القرآن کی جانب سے ایف آئی آر میں جن پولیس افسران کو گنہگار ٹھہرایا گیا تھا انکو جلد از جلد سزائیں دینے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے تا کہ اس کیس سے جلد از جلد حکومت کی جان چھوٹ جائے۔

پنجاب حکومت نے اس کام کی ذمہ داری ایک سابق پولیس افسر کو سونپ دی گئی ہے ،مذکورہ پولیس افسر نے ہی سابق صدر آصف علی ذرادری کو بھی گرفتار کیا تھا اور شریف خاندان کا خاصا منظور نظر بھی ہے۔پولیس افسران اور دیگر اہکلاروں کو قربانی کا بکرا بنانے کے لیے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔