کراچی،اورنگی ٹائون نمبر 5میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،

10دکانیں،ایک کارخانہ ،کروڑوں روپے مالیت کا مال جل کر راکھ ہو گیا فائربریگیڈ کی9گاڑیوں اورایک واٹر باوزرز نے تقریباً4گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابوپایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائربریگیڈاسٹیشن آفیسر مارکیٹ میں موجود بجلی کے کھمبے کے ساتھ لگے تارسے اچانک چنگاری نکلی اور فرنیچر کی دوکان میں گرگئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، عینی شاہدین

جمعرات 23 نومبر 2017 13:18

کراچی،اورنگی ٹائون نمبر 5میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون نمبر 5میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں 10دکانیں، کروڑوں روپے مالیت کا مال جل کر راکھ ہو گیا،فائربریگیڈ کی9گاڑیوں اورایک واٹر باوزرز نے تقریباً4گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابوپایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر 5 کی ٹمبر مارکیٹ میں جمعرات کی علی الصبح ساڑھے تین بجے آگ بھڑک اٹھی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 7گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئیں، پانی ختم ہونے پر مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جو بنارس میں جاری ترقیاتی کام کے سلسلے میں کھودے گئے گڑھے میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق مارکیٹ میں موجود بجلی کے کھمبے کے ساتھ لگے تارسے اچانک چنگاری نکلی اور فرنیچر کی دوکان میں گرگئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔لکڑی مارکیٹ کے ساتھ 4منزلہ رہائشی عمارت ہے ،جس کے مکینوں کو باحفاظت نکال لیا گیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ نے مارکیٹ میں موجود کارخانے اور 10دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث کروڑوں روپے کی لکڑی سمیت فرنیچراور دیگر سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کراچی کے اسٹیشن آفسیر عبدالناصر کے مطابق آگ پر 4گھنٹے بعد قابو پایا گیا،آگ کے باعث 10دکانیں اور ایک کارخانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ نے کروڑوں روپے کی لکڑی، فرنیچر اور سازوسامان کو جلا کر راکھ کردیا۔

اسٹیشن آفیسر نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 9فائرٹینڈرز اور ایک واٹر بائوزر نے حصہ لیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا، آس پاس کے گھر بھی محفوظ ہیں جبکہ ایک قریبی رہائشی عمارت بھی آگ لگنے کے فوری بعد مکینوں سے خالی کرالی گئی تھی۔دوسری جانب موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچیں جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :