آصف زرداری کانوازشریف کے ساتھ ملاقات سے پھرانکار

نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے،نوازشریف کوصرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتی ہے، آصف زرداری

جمعرات 23 نومبر 2017 13:18

آصف زرداری کانوازشریف کے ساتھ ملاقات سے پھرانکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنزکے سربراہ اور سابق صدرمملکت آصف زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھرانکارکردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 3ماہ میں نوازشریف کی آصف زرداری سے ملاقات کی چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔اس ضمن میں آصف علی زرداری نے کہاکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے۔سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کوصرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتی ہے۔