ترک صدر اردوان روس پہنچ گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 13:11

ترک صدر اردوان روس پہنچ گئے
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) صدر رجب طیّب اردوان سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کے ہمراہ وفد میں انکی اہلیہ امینہ اردوان ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک موجود ہیں۔ اردوان سوچی میں صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

سوچی اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین موضوع کا تعلق شام کی صورتحال سے ہے۔ سوچی میں ہونے والے اس سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شام اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔تینوں سربراہان اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بعد میں صدر اردوان صدر پیوٹن کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ صدر اردوان حالیہ ایک برس میں چھٹی بار صدر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :