چین کی 11رکنی میڈیکل ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

جمعرات 23 نومبر 2017 13:11

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) چین سے آئے ہوئے 11رکنی میڈیکل ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور حکومت چین کی جانب سے مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کی انتظامیہ کے حوالے کردئیے گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سید سرتاج حسین نے بتایاکہ چین سے آئے ہوئے میڈیکل ٹیم نے ہسپتال کے تمام وارڈ ز کادورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اورچائینہ میڈیکل ٹیم آئندہ ایک ہفتے کے لیے امراض چشم کے مریضوں کامفت معائنہ کرے گی،انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے فراہم کی گئی جدید طبی آلات سے مریضوں کو مزید سہولیا ت مہیاہونگی ۔چین سے آئے ہوئے 11رکنی میڈیکل ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ہسپتال میں امراض چشم کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، میڈیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر امراض چشم کے مریضوں کا معائنہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :