عظیم روحانی ہستی حضرت مولانا محمد دین کا سالانہ عرس پاک) آج ( جمعہ بھمبر میں منعقد ہو گا

جمعرات 23 نومبر 2017 13:11

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)خطیب کشمیر مبلغ اسلام ، عظیم روحانی ہستی حضرت مولانا محمد دین کا سالانہ عرس پاک آج مورخہ 24نومبر بروز جمعہ بھمبر میں منعقد ہو گا ، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس سالانہ عرس پاک میں شرکت کریں گے ، صاحبزادہ پروفیسر مفتی امین الدین خصوصی دعا کریں گے ، ملک پاکستان اور اسلام کے سربلندی کے لئے بھی خصوصی دعا کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 24نومبر بروز جمعہ خطیب کشمیر ، مبلغ اسلام اور عظیم روحانی ہستی حضرت مولانا محمد دین مرحوم کا سالانہ عرس پاک منعقد کیا جائے گا اس سلسلہ میں دن کا آغاز مولانا کے مزار پر دیے جانے والے غسل اور قران خوانی سے ہو گا جبکہ عرس پاک کی تقریب مرکزی جامع مسجد میں دن دس بجے قران خوانی سے ہو گی عرس پاک میں آزاد کشمیر و پنجاب بھر سے عقیدت مندوں کی ہزاروں کی تعداد شرکت کرے گی جبکہ حضرت مولانا کی زندگی اور دین کے لئے دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالنے کے بعد دن گیارہ بجے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ان کے صاحبزادے خضرت مولانا پروفیسر مفتی امین الدین خصوصی عدا فرمائیں گے جبکہ اس موقع پر ملک پاکستان و اسلام کی سربلندی کے لئے بھی دعا کی جائے گی ۔