سینئر وزیر آزاد حکومت کے شہر میں ہونے والی پانیکی ترسیل کا آدھا پانی نالیوں میں بہنے لگا

جمعرات 23 نومبر 2017 13:11

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) محکمہ واٹر سپلائی کی ناقص منصوبہ بندی سمیت کمزور پالیسی ، سینئر وزیر آزاد حکومت کے شہر میں ہونے والی پانیکی ترسیل کا آدھا پانی نالیوں میں بہنے لگا ، سنجیدہ حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہر بھر میں پانی کی ترسیل کا انتظام تو موجود ہے لیکن محکمہ کے آفیسران کی جانب سے ناقص پالیسی اور کمزور رٹ ہونے کی وجہ سے آدھے سے زیادہ پانی نالیوں میں بہہ کر ضائع ہونے لگا ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں کی جانب سے گھروں میں پائپ کے فالتو پانی کو بند کرنے کا سرے سے کوئی بندوبست ہی نہیں ہے اکثر دیکھنے میں آیاہے کہ شہریوں کی جانب سے پانی گھرنے کے بعد باقی پانی گھروں کی نالیوں سے سارا وقت باہر بہتا رہتا ہے جبکہ اس بات کا عملی ثبوت یہ ہے کہ پانی کی ترسیل کے وقت متعلقہ علاقے کی گلیوں میں پانی اس زور و شور سے بہتا ہے جیسے بارش میں نالیاں پانی سے بھر تی ہیںدوسری طرف اس طرح کے بہنے والے پانی کی تصاویر اور دیڈیو بھی صحافیوں نے اپنے پاس محفوظ کر لی ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی کمی اور پانی کے نہ ملنے کی بھی شکایات ہیں اگر محکمہ کے آفیسران دفاتروں سے اٹھ کر شہر کے گلی محلوں میں چیک کریں اور تمام شہریوں کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ گھروں میں پائپوں کے آگے وال لگائیں اور پانی بھر جانے کی صورت میں وال بند کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ شہر کے ایک ایک گھر میں پانی نہ پہنچے اور پانی کا پریشر بھی بحال رہے گا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ کے متعلقہ آفیسران اس بات کو کتنا سنجیدہ لیتے ہیں اور پانی جیسی عظیم نعمت کو مذید ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کیا کردار اد اکرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :