ملک بھر میں بھیک مانگنے پر پابندی کے باوجود بھمبر میں بھکاریوں نے انت مچا دی

جمعرات 23 نومبر 2017 13:11

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) ملک بھر میں بھیک مانگنے پر پابندی کے باوجود بھمبر میں بھکاریوں نے انت مچا دی ، طرح طرح کے بھکاری شہر کے لئے سکیورٹی رسک بن گئے ، شہری عاجز آگئے ، انتظامیہ خاموش ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںنیشنل ایکشن پلان کے تحت بھکاریوں کے بھیک مانگنے پر مکمل پابندی ہے لیکن ضلع بھمبر میں بدستور بھکاریوں کی جانب سے سرعام بھیک مانگنے کا سلسلہ پورے عروج پر ہے مین سڑکوں سمیت گلی محلوں اور بلخصوص گھروں میں دروازوں پر دستک کے زریعے یہ بھکاری ایک طرح سے زبردستی بھیک مانگتے ہیں جبکہ پیشہ ور یہ بھکاری گلیوں میں آکر اونچی اونچی آوازیں لگا کر بھیک مانگتے ہیںجس کی وجہ سے گھروں میں بوڑھوں اور بیماروں کو سخت ذہنی کوفت سے دوچار ہونا پڑتا ہے اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ بھکاری پانچ دس روپے دینے پر برا بھی محصوص کرتے ہیں اور زیادہ پیسو ں کے لئے اسرار کرتے ہیں جبکہ رنگ رنگ کے بھکاری شہر بھر کی سکیورٹی کے لئے رسک بن گئے ہیں جن کا کچھ پتا نہین کہ یہ کون ہیں اور کہاں کہاں سے آتے ہیں اس تمام صورتحال کے باوجود انتظامیہ مکمل خاموش ہے شہریوں نے ارباب اختیارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کو رنگ رنگ کے پیشہ ور بھکاریوں سے نجات دلائی جائے ۔