الیکشن قریب کی افواہوں کے بعد سربراہ ضیاء لیگ اعجاز الحق سمیت ضلع کے دیگر سیاستدانوں نے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ڈال لئے

جمعرات 23 نومبر 2017 13:00

الیکشن قریب کی افواہوں کے بعد سربراہ ضیاء لیگ اعجاز الحق سمیت ضلع کے ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) الیکشن قریب کی افواہوں کے بعد سربراہ ضیاء لیگ اعجاز الحق سمیت ضلع کے دیگر سیاستدانوں نے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ڈال لئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قر یب کی افواہوں کے بعد سیاستدان اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں پہنچ گئے ہیں اس وقت ضلع بہاولنگر کے چاروں قومی اور آٹھوں صوبائی حلقوں کے متوقع امیدواروں نے سیاسی سر گر میاں شروع کر دیں اور باقاعدہ الیکشن کمین کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق ،ن لیگ کے ایم این اے طاہر بشیر چیمہ ،ایم این اے عالم داد لالیکا ،شوکت محمود بسراء ،عبد اللہ وینس اور ایم این اے اصغر شاہ سمیت دیگر سیاستدانوں نے انتخابی حلقوں میں فوتید گی کے حوالہ سے افسوس اور دیگر تقر یبات میں بھر پور شمولیت کر کے ووٹروں کو اپنے مخلص ہونے کا ثبوت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔تا حال ووٹر سیاستدانوں سے نالاں نظر آرہے ہیں ۔اور بعض مقامات پر تو سیاستدان بن بلائے چکر لگا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :