عارف ںظامی نے چودھری نثار علی خان کی مستقبل کی حکمت عملی بتا دی

چودھری نثار علی خان نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 12:39

عارف ںظامی نے چودھری نثار علی خان کی مستقبل کی حکمت عملی بتا دی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں ن لیگ کے حق میں ووٹ دیا ۔ چودھری نثار علی خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کے پاس مسلم لیگ ن کے علاوہ اپنا بھی ایک حلقہ ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ بھی قلبی قسم کے تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کو اتنی جلدی چھوڑ کر کہاں جائیں گے ؟ کیا وہ پی ٹی آئی میں جائیں گے؟ نہیں ، کیونکہ ایسا کرنا ان کے لیے خودکشی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے ایک بات کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً نواز شریف کو وارننگ سگنل دیتے رہے ہیں ، جبکہ میاں نواز شریف کی طبیعت ایسی ہے کہ اگر کوئی غیر موافق نقطہ نگاہ کا حامل ہوتا ہے تو اس کو وہ سائیڈ لائن کردیتے ہیں اور چودھری نثار صاحب بھی اسی لیے کافی دیر سے سائیڈ لائن تھے۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: