سعودی عرب کرپشن ; امریکی ایجسنی کا شہزادوں سمیت گرفتار افراد کو اُلٹا لٹکا کر تشدد کرنے کا انکشاف

امریکہ کی پرائیویٹ ایجنسی کے اہلکاروں نے ہوٹل میں موجود گرفتار افراد کو اُلٹا لٹکا کر تفتیش شروع کر دی۔ سعودی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 12:30

سعودی عرب کرپشن ; امریکی ایجسنی کا شہزادوں سمیت گرفتار افراد کو اُلٹا ..
ریاض (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں ریاض کے ایک ہوٹل میں 11شہزادے،38وزراء اور دیگراہم لوگوں کو گرفتار کر کے نظر بند کر دیا گیا تھا جبکہ اس ہوٹل کو شاہی جیل کا درجہ دیا گیا۔ غیر ملکی اخبار ڈیلی میل کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار شہزادوں اور کاروباری حضرات سے امریکہ کی پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی تفتیش کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کو امریکی ایجنسی کے اہلکاروں نے اُلٹا لٹکانے کے ساتھ ساتھ ان پر تشدد بھی کیا۔ جن لوگوں کو اُلٹا لٹکایا گیا ان میں شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔ شہزادہ الولید بن طلال 7 بلین ڈالر کے مالک ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، وہ شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں جن کا شمار دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لبنانی وزیر اعظم سمیت کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس ایجنسی کا تعلق بلیک واٹر سے ہے جبکہ دوسری جانب اس کی جانشنین فرم نے اس سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ سعودی عرب میں کام نہیں کرتے،جبکہ ان کا سٹاف بھی امریکی قوانین کی پابندی کرتا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تشدد کرنے والے امریکی شہریوں کو بیرون ملک 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ کرپشن میں ملوث ان افراد کی گرفتاری کا حکم تین ہفتے قبل شاہ سلمان نے جاری کیا تھا۔