چھانگامانگا فارسٹ پارک جھیل روڈ اورجمبرروڈ پر سیاحوں کی رہنمائی کے اشارے نصب کردیئے گئے،رانامحمدعابد

جمعرات 23 نومبر 2017 12:55

قصور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)چھانگامانگا فارسٹ پارک جھیل روڈ اورجمبرروڈپر محکمہ ہائی وے قصور کی جانب سے رہنمائی کے اشارے نصب کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایکسین ہائی وے قصور رانامحمدعابدنے بتایا کہ جھیل روڈپربنائی گئی سڑک کے دونوں اطراف پانچ پانچ فٹ کی برمیں بھی بنائی جارہی ہیں اور لگائے گئے رہنمائی اشاروں سے جھیل تک پہنچنے والے سیاحوں کوخاطرخواہ سہولت ملے گی۔چھانگامانگا فارسٹ پارک جھیل روڈ اورجمبر روڈپراشارے نہ ہونے کی وجہ سے اکثراوقات سیاحوں کوپریشانی کا سامناکرناپڑتاتھا سیاحوں کی سہولت اوررہنمائی کیلئے اشارے نصب کردیئے گئے ہیں۔