نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نرخوں کی کمی کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ،بلوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے ، نیپرا

جمعرات 23 نومبر 2017 12:23

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) نیپرا نے ماہ اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ،نرخوں کی کمی کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ،بلوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیپرا نے ماہ اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی گئی ہے ،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا کے مطابق بلوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :