برطانوی اسپتال میں شاگرد نرس کو جنسی طور ہر ہراساں کرنے کے جُرم میں پاکستان ڈاکٹر معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 12:04

برطانوی اسپتال میں شاگرد نرس کو جنسی طور ہر ہراساں کرنے کے جُرم میں ..
لندن (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : شاگرد نرس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر باطانوی اسپتال کے ایک پاکستانی ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 44 سالہ عمران قریشی نے اسپتال کی ایک وارڈ میں 21 سالہ نرس کی چھاتی کو ہاتھ لگایا اور افئیر چلانے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد 21 سالہ نرس شدید گھبراہٹ کا شکار ہوئی اور اس نے متعلقہ ٹربیونل کو تمام تر واقعہ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کے بعد اس کے لیے اپنی تعلیم کو توجہ دینا اور اسپتال میں موجود دیگر ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

عمران قریشی نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ 21 سالہ نرس کے پہلے بھی کافی بوائے فرینڈز رہ چکے ہیں تو مجھے لگا شاید وہ میرے ساتھ افئیر چلانے میں دلچسپی رکھتی ہوگی۔میڈیکل ٹربیونل نے عمران قریشی کی معذرت قبول کرتے ہوئے 12 ماہ معطل رہنے کی سزا سنائی۔ ٹربیونل کے سربراہ نے متاثرہ لڑکی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :