ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ا یم آر آئی ‘ کارڈیالوجی وارڈ ‘ تھیلیسیمیا سنٹر ‘ منشیات کا بحالی سنٹر اور ڈائلسیز مشین کی تنصیب کاکام جاری ہے‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعرات 23 نومبر 2017 12:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ا یم آر آئی ‘ کارڈیالوجی وارڈ ‘ تھیلیسیمیا سنٹر ‘ منشیات کا بحالی سنٹر اور ڈائلسیز مشین کی تنصیب کاکام جاری ہے ۔ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ ہسپتال میں ایم آر آئی کی تعمیر پر کام جاری ہے جبکہ سو بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی وارڈ کی تعمیر کا کام عنقریب شروع کر دیاجائیگاجس کیلئے ایم این اے چوہدری حامدحمید نے اپنی گرانٹ سے چھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔

کارڈیالوجی وارڈ اس علاقے کی اشد ضرورت تھی۔ علاوہ ازیںتھیلسیمیا سنٹر کی تزئین وآرائش کا کام ایک ہفتہ میں مکمل ہو جائیگا جبکہ انسداد منشیات سنٹر کا ٹینڈرنگ پراسیس ہو رہاہے اور ڈائلسیز مشین کی تنصیب بھی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کومزید بتایاگیا کہ ہسپتال میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ‘ کارپارکنگ ‘ مولابخش ہسپتال میںنرسری سمیت دونوں ہسپتالوںمیں ویٹنگ ایریا کے پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتال میں برن یونٹ اور ٹراما سنٹر کے قیام کے لئے منصوبوں کی فزیبلٹی پر کام ہو رہاہے ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ ہسپتال کے ایک کروڑ روپے کے فنڈز میں سے پچاس لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں جس میں سے تیس لاکھ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں ۔اجلاس میں ہسپتال کی مزید بہتری کیلئے مختلف مسائل اور تجاویز زیر غور آئیں جن میں وائس رومز کی مرمت ‘ سیوریج سسٹم کی بہتری ‘ ڈائلسیز مشین کیلئے نئے واٹر ٹریٹمنٹ کی تنصیب ‘ ڈائلسیز وارڈ کی توسیع ‘ کار پارکنگ شیڈز کی تعمیر ‘ 330نئے بیڈز او رمیٹرس کی خریداری ‘ نئے میڈیسن سٹور کی تعمیر ‘ ہیوی جنریٹر کی خریداری ‘لارج کیپسٹی انسنسریٹر اور نیوروسرجیکل وراڈ کیلئے مین بلڈنگ کی توسیع کے معاملات زیر بحث آئے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ کا دورہ کر تے ہوئے مریضوں کی خیرت اور انہیں ہسپتال کے سٹاف کی طرف سے سٹریچر وغیرہ کی سہولیات کے با رے میں دریافت کیا ۔ مریضوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے واش رو مز چیک کئے اور صفائی کی صورتحال پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :