سرگودھا پولیس نے دوکلو سے زائد چرس ، چالوبھٹی سمیت شراب178بوتل وناجائزاسلحہ برآمدکر کی12ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا

جمعرات 23 نومبر 2017 12:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سرگودھا پولیس نے دوکلو سے زائد چرس ، چالوبھٹی سمیت شراب178بوتل وناجائزاسلحہ برآمدکر کی12ملزمان کو گرفتارکر لیا جن میں تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد جلال سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس1800گرام اور پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے حسن وقار سکنہ علی پور سیداں سے چرس430گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے مزمل سکنہ 140جنوبی سے شراب150بوتل معہ چالوبھٹی ،تھانہ صدر پولیس نے جاوید سکنہ 49شمالی سے شراب22بوتل، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد صغیر سکنہ فیکٹری ایریا سے شراب6بوتل،تھانہ میانی پولیس نے مدثر اقبال سکنہ جہلم سے بندوق12بور، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عمران سکنہ شاہ پور صدر سے بندوق12بور،احمد خان سکنہ ٹھٹھی سیداں سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے محمد حسنین سکنہ نبی شاہ بالا سے بندوق12بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد افضال سکنہ 113جنوبی سے بندوق12بور،محمد سعید سکنہ 113جنوبی سے پسٹل30بور،نعیم سکنہ 113جنوبی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :