خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کی سکیمیں گندم کی کٹائی سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 نومبر 2017 12:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن نے مختلف اضلاع میں سابقہ سکیموںپر کام کی رفتار تیز کرنے اور تیس مارچ تک سو فیصد فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے سمیت منصوبوں کو معیاری اور پائیدار بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کی سکیمیں گندم کی کٹائی سے قبل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سرکاری وا جبات کی ریکوری کے بارے میںکمشنر سرگودہا ڈویژن کو بتایا گیاکہ ماہ اکتوبر کے دوران ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع میں مجموعی طو رپر 24کروڑ 90 لاکھ روپے ریکوری کی گئی ۔ کمشنر سرگودہا نے سرکاری واجبات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ضلع سرگودہا میں لینڈ ریکارڈ کے ایک کروڑ 78لاکھ ‘ خوشاب سے ایک کروڑ بارہ لاکھ ‘ میانوالی سے ایک کروڑ تین لاکھ او رضلع بھکر سے دو کروڑ سترہ لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں اسی طرح ڈویژن بھر کے اضلاع سے واٹر ریٹ کی مد میںایک کروڑ54لاکھ ‘ واٹر ریٹ بقایا جات کے بیس لاکھ 90ہزار تاوان کے گیارہ لاکھ پچاس ہزار ‘ واٹر ریٹ بقایا جات جاری وتاوان کے ایک کروڑ 85لاکھ ‘ زرعی ٹیکس کی مد میں پندرہ لاکھ روپے وصولی ہوئی جبکہ زرعی انکم ٹیکس جاری وبقایا جات کے 24 لاکھ بھی ریکور کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ چاروں ا ضلاع سے اسٹامپ ڈیوٹی کی فروخت سے تیرہ کروڑ 90لاکھ روپے وصول ہوئے جبکہ رجسٹریشن فیس کی مد میں اکتوبر کے مہینے میں 75لاکھ سے زائد وصولی ہوئی ۔ ا جلاس کو بتایاگیا کہ لینڈ کے کھیوٹ کے نو نمبر تک کے 6204‘ میوٹیشن کے 15620مسائل سامنے آئے ۔اجلاس کو بتایا گیاکہ چاروں اضلاع میں مجموعی طو رپر 39مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن باقی ہے ۔

جس میں آٹھ دیہی ‘ 23شہری اور آٹھ قصباتی مواضع شامل ہیں ۔ کمشنر نے ان مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے سرگودہا میں بھجوائی گئی 86 شکایات میں 63‘ خوشاب کی 34میں سے 21‘میانوالی کی دس میں سے سات اور بھکر کی گیارہ میں سے پانچ شکایات کو فوری طو رپر نمٹا دیاگیاہے ۔

اجلاس میں ہیلتھ کونسل بجٹ کے ا ستعمال کی رفتار کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ ضلع بھکر میں تعلیم کی رینکنگ میں صوبے بھر میںدوسری پوزیشن حاصل کرنے پر کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر بھکر اور محکمہ تعلیم بھکر کی انتظامیہ کو مبارکباد دی او ردیگر اضلاع کو تقلید کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈویژن میں مالی ا مداد کی 68درخواستیں موصول ہوئیں جن پر کاروائی جاری ہے جبکہ اسلحہ لائسنس کے باقی 2650کیسز پر کاوارئی کی جارہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے چاروں اضلاع میں 83317 کیسز میں سے 78260 کی منظوری دی جاچکی ہے ۔ کمشنر سرگودہاڈویژن نے مالی امداد اور اسلحہ لائسنس کے کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدا یت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :