خادم پنجاب سکولز پروگرام میں سرگودہا کی 348اور خوشاب کی 115سکیموں پر اب تک 25کروڑ اسی لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں

جمعرات 23 نومبر 2017 12:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) خادم پنجاب رورل روڈ ز پر وگرام فیز-5،2017-18ضلع سرگودہا کی آٹھ سکیموں پر سولہ کروڑ دس لاکھ ، خوشاب کی تین سکیموں پر تین کروڑ 83لاکھ ، میانوالی کی دو نئی سکیموں پر پانچ کروڑ جبکہ ضلع بھکر کی چار سکیموں پر چھ کروڑ ستر لاکھ روپے استعمال کئے جا چکے ہیں۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی اے ڈی پی میں شامل 39جاری سکیموں پر 45کروڑاسی لاکھ ،خوشاب کی بیس سکیموں پر نو کروڑ 82لاکھ میانوالی کی 28سکیموں پر آٹھ کروڑ 68لاکھ ،بھکر کی 27سکیموں پر چودہ کروڑ 29لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

محکمہ بلڈنگز کی اے ڈی پی میں شامل سرگودہا ڈویژن کی 54سکیموں پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ خادم پنجاب سکولز پروگرام میں سرگودہا کی 348اور خوشاب کی 115سکیموں پر اب تک 25کروڑ اسی لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب کے سکول ایجوکیشن پروگرام 2017-18کی 872سکیموں پر کام کی رفتار بہتر بنانے اور ورک آرڈر جلد جاری کرنے کی ہدایت کی۔

پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ کی سالانہ ترقیاتی پرگرام میں سرگودہا کی 52 جاری سکیموں پر پندرہ کروڑ سے زائد ‘ خوشاب کی بارہ سکیموں پر چار کروڑ تیس لاکھ ‘ میانوالی کی گیارہ سکیموں پر پانچ کروڑ پندرہ لاکھ ‘ بھکر کی دس سکیموں پر چار کروڑ بارہ لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت 169نئی سکیموں پر کام کا آغاز کرنے کی ہدا یت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :