سرگودہا ضلع میں نمک بنانے والے کارخانوں کے مالکان اور ورکرز کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 23 نومبر 2017 12:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سرگودہا ضلع میں نمک بنانے والے کارخانوں کے مالکان اور ورکرز کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا ۔ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے سی او ہیلتھ اتھارٹی نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات پر من وعن عمل کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام ا لناس کو ملاوٹ سے پاک ا شیائے خوردونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی عمیر ارشد نے کہا کہ ضلع بھر میں آئیوڈین ملے بغیر نمک ک ی فروخت کی ہر گز اجازت نہ ہوگی ۔ انہوں نے شرکاء کو لائسنس کے حصول ‘ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے اجراء ‘ نمک پیکٹوں پر تاریخ درج کروانے سمیت دیگر امور پر آگاہی فراہم کی۔