پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف سے دوستی کا ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 11:57

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف سے دوستی کا ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے مفاہمت کے جادوگر سے ملاقات کی خواہش بھی کی لیکن آصف علی زرداری نے انکار کر دیا۔ آصف زرداری نے موقف اپنایا کہ پارلیمانی امور پر ن لیگ سے مشروط تعاون جاری رہے گا البتہ سیاسی صورتحال پر کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لندن میں بھی نواز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔