سوئس حکومت نے علیحدگی پسند بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مستردکردی

جمعرات 23 نومبر 2017 12:03

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان سے جلاوطنی اختیار کرنے والے علیحدگی پسند بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی(بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ۔ یہ اطلاع انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خود دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سات سال انتظار کرانے کے بعد سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔انہوں نے سوئس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کا جائزہ لے اورمیری پناہ کی درخواست کو قبول کرے۔

متعلقہ عنوان :