افغان فورسز کی کارروائی،

حقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈر اور36 جنگجو ہلاک صوبے وردک کے ضلع نرخ میں مارا جانے والا قاری قدرت اللہ حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر تھا،وزارت دفاع

جمعرات 23 نومبر 2017 11:56

افغان فورسز کی کارروائی،
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر اور 36 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے الگ الگ بیانات میں افغان وزارت داخلہ اوردفاع نے کہاکہ افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر اور 36 جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان کے مطابق افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع نرخ میں ایک کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر مارا گیا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 36 افغان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ۔مارا جانے والا قاری قدرت اللہ حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر تھا۔

متعلقہ عنوان :