ماڈل صدف کنول کو اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

صارفین نے جب ان کی تصویر دیکھی تو وہ آگ بگولہ ہو گئے اور مذمت کر رہے ہیں

جمعرات 23 نومبر 2017 11:56

ماڈل صدف کنول کو اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان کی انتہائی معروف و خوبرو ماڈل صدف کنول نے اپنی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جسے دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدف کنول کی شہرت کو نامعلوم افراد 2کے انتہائی مشہور گانے ’کیف و سرور ‘نے چار چاند لگا دیے تاہم ایک ماہ قبل کروائے گئے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں ان کے سرپر پانی گر رہاہے اور وہ مکمل طور پر گیلی ہیں جس کے باعث تصویر میں ان کا زیر جامہ نظر آ رہاہے ۔

صارفین نے جب ان کی تصویر دیکھی تو آگ بگولہ ہو گئے اور مذمت کر رہے ہیں جبکہ ایک صارف کا کہناتھا کہ ’جب فرشتے چمٹا گرم کر کے لگائیں گے تو تب بولنا سیسیشنل ‘،ایک صارف نے صرف استغفراللہ کہہ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تاہم دوسری جانب صدف کنول کے مداح ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :