جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’آنسو‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی

مذکور فلم میں جنیدجمشیدکی شخصیت کی پوشیدہ جہتوں کواجاگرکیاگیاہے جو اس سے قبل منظرعام پرنہیں آسکیں

جمعرات 23 نومبر 2017 11:53

جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’آنسو‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) معروف مبلغ ،نعت خواں اورگلوکارجنیدجمشیدکے 30سالہ کیریئر پرمبنی دستاویزی شارٹ فلمآنسو یکم دسمبرکوریلیزہوگی ۔ مذکور فلم میں جنیدجمشیدکی شخصیت کی پوشیدہ جہتوں کواجاگرکیاگیاہے جو اس سے قبل منظرعام پرنہیں آسکیں۔فلم میں ان کے انتقال سے قبل سلمان احمدکے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو شامل ہے اور7دسمبر2016 کوان کے انتقال سے قبل جہازمیں ہونے والی گفتگوبھی موجودہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ جنیدجمشید اپنی زندگی میں آ نسوکے نام سے ایک سپیل پراجیکٹ تیارکرناچاہتے تھے جس کامرکزی خیال معروف صوفی شاعربلھے شاہ ؒ کی نظم کدے آمل یارپیاریاکے گردگھومتاہے ۔ تاہم زندگی نے انہیں اتنی مہلت نہ دی کہ وہ اسے مکمل کرسکتے ۔ ڈاکیومنٹری میں یہ بھی دکھایاگیاہے کہ جنیدجمشید دنیاکوکس پہلوسے دیکھتے تھے اوران کی فکر کیاتھی۔ اس میں یہ بھی دکھایاگیاہے کہ وہ اپنے دوستوں ، خاندان کے افراد،پرستاروں اوراپنے وطن پاکستان سے کس طرح محبت کرتے تھے ۔فلم کے پروڈیوسراورہدایتکارپاکستانی نژادامریکی شہری عمران احمدخان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :