بلیک فرائیڈے سیل کے بعد اب بلیسڈ فرائیڈے سیل متعارف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 11:39

بلیک فرائیڈے سیل کے بعد اب بلیسڈ فرائیڈے سیل متعارف
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء): دنیا بھر میں معروف ترین بلیک فرائیڈے سیل کے بعد اب پاکستان میں اس کے مقابلے میں بلیسڈ فرائیڈے سیل متعارف کروا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے سیل کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے میں ہو جاتا ہے جس میں عیسائیوں کے سالانہ تہوار کرسمس کے لیے شاپنگ کی جاتی ہے۔ نیویارک سمیت کئی ممالک میں اسے ٹھینکس گونگ (Thanksgiving)ڈے بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بلیک فرائیڈے سیل متعارف ہونے کے بعد ہر سل کی طرح اس سال بھی مسلمانوں کی جانب سے کافی رد عمل سامنے آیا ۔ دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے فرائیڈے کو ''بلیک'' کہنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ جس کے رد عمل میں اب پاکستان میں موجود چین ون اور اسٹائلو شوز نے بلیسڈ فرائیڈے سیل متعارف کروا دی ہے۔ چین ون پر یہ سیل 23 سے 26 نومبر تک جبکہ اسٹائلو شوز پر بھی یہ بلیسڈ فرائیڈے سیل 23 سے 26 نومبر تک جاری رہے گی ۔ مسلمانوں کا موقف ہے کہ چونکہ جمعہ ایک مبارک دن ہے لہٰذا اسے '' بلیک'' کہنا نا مناسب ہے۔