قوم کا مطالبہ ہے پاناما اسکینڈل میں تمام افراد کا احتساب ہو،سراج الحق

کسی سیامتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے، احتساب کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا امیر جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 11:40

قوم کا مطالبہ ہے پاناما اسکینڈل میں تمام افراد کا احتساب ہو،سراج الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامااسکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو، اس کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے،کسی سیامتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے، احتساب کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامااسکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے چار سو سے زائد پاکستانوں سے تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے لیے درخواستیں داخل کر رکھی ہیں۔