Live Updates

تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا‘

عوام کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں‘ ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہورہے ہیں‘ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا‘ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں عملی اقدامات کئے‘وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کابیان

جمعرات 23 نومبر 2017 11:40

تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا‘ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں‘ ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہورہے ہیں‘ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا‘ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں عملی اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں عملی اقدامات کئے ہیں۔ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہوگا عوام کو ان کی د ہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہورہے ہیں تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :