اسلام آباد دھرنا 18ویں روز بھی جاری،

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ناسازی طبیعت کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہوسکی ،سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی

جمعرات 23 نومبر 2017 11:40

اسلام آباد دھرنا 18ویں روز بھی جاری،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طبیعت ناساز ، فیض آباد انٹرچینج پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی ناساز طبیعت کے باعث کیسز کی سماعت نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت پر دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے حکومت کو 2 روز کی مہلت دی تھی اور اس سماعت پر حکومت نے دھرنا ختم کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کرنا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرتے ہوئے جڑواں شہروں کو ملانے والے انٹرچینج پر دھرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس بھی جاری کئے تھے۔