توہین عدالت کیسز میں سب کے سب گرفتار ہونے والے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 11:29

توہین عدالت کیسز میں سب کے سب گرفتار ہونے والے ہیں
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودنے کہاکہ اپریل 2018میں پاکستان کا خزانہ خالی ہو جائے گا۔ اس کے بعد یہ لوگ دو ماہ میں یہ بنکوں سے پیسہ لے لے کر گزارا کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس قدر حالات خراب کر فدئے ہیں کہ ملک کی بیوروکریسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ عدالت کا فیصلہ مانے یا ان کا حکم مانے۔

ملک کی جتنی بھی بدمعاشیہ ہے وہ کسی نہ کسی طور توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے اور جس شخص کو عدالت نا اہل کہہ رہی ہے اسی شخص کو لوگ جمہوری شخصیت کہہ رہے ہیں۔ ملک کی جتنی پارٹیز ہیں ان کے اراکین کہتے ہیں کہ ہمارے لیڈر نے جو کچھ بھی کیا ہے ، بے شک انہوں نے قرضے بھی معاف کروائے ہیں ، جو بھی کیا وہ پھر بھی ہمارے سر کا تاج ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر ان میں اتنی ہی ہمت اور طاقت ہے تو ان کو چاہئیے کہ جا کر اسحاق ڈار کی ضبط کی ہوئی جائیداد چھُڑ والیں،ایسا کرنے پر ان کی اپنی پولیس ان کو جوتے مارے گی ،یہ سب لوگ اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں ،انہوں نے فساد برپا کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسلام آباد کا دھرنا اس بات کا ثبوت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے شق بحال کر دی ۔ کوئی ان کو بتائے کہ شق کو تم نے بحال نہیں کیا ، یہ شقیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کی ہیں جس پر تم نے عملدرآمد کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :