بھارت اور میانمر کے درمیان شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں فوجی مشقیں جاری

جمعرات 23 نومبر 2017 11:24

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) بھارت اور میانمر کی افواج کے درمیان شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں مشقیں جاری ہیں۔ جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مشقوں میں بھارت اور میانمر کی فوج کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پہلی فوجی مشقیں ہیں جن کا مقصد حکام کے مطابق امن آپریشنز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ میانمر کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ توقع رکھتے ہیں بھارتی فوج میانمر میں ایسی ہی مشقوں کے انعقاد کیلئے آمادہ ہوجائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ فوجی مشقیں25 نومبر تک جاری رہیں گی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے بھارت اور میانمر کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :