کویت، غیرملکیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بیدخل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 23 نومبر 2017 11:10

کویت، غیرملکیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بیدخل کرنے کا فیصلہ
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) کویت میں دو مرتبہ سے زیادہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر غیر ملکی کو بیدخل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن کے سربراہ بریگیڈئیر عادل حشاش نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مرتبہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے دروان موبائل فون استعمال کرنے یا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر غیرملکی کو کویت سے بیدخل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

ان دو خلاف ورزیوں کے علاوہ ٹریفک کی روانی معطل کرنا، سنگل توڑنا، بے ہنگم ڈرائیونگ کرنا ، حد رفتار سے تجاوز کرنا اور سکریچنگ کرنا سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن پر غیرملکی کو بیدخل کیا جائے گا۔ سنگین خلاف ورزی ریکارڈ کرنے پر ڈرائیور کو وزارت داخلہ کی طرف سے طلبکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :