میانمار میں روہنگیا اقلیت کے خلاف تشدد نسل کٴْشی ہے، امریکا

جمعرات 23 نومبر 2017 11:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کو نسل کشی قرار دے دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد میانمار کی فوج پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہاں اس مسلم اقلیت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق حقائق کا انتہائی محتاط انداز سے جائزہ لیا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی سطح پر روہنگیا برادری کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ظلم کے ذمے دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں پرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کر چھ لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :