اسحاق ڈار نے شریف خاندان کو دو ٹوک جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 11:02

اسحاق ڈار نے شریف خاندان کو دو ٹوک جواب دے دیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی محمد مالک نے کہا کہ مجھ پر پہلے بھی الزام عائد کیا گیا ہے اور اسحاق ڈار نے ہمارے قریبی اور مشترکہ لوگوں سے گلہ بھی کیا ہے کہ جیسے میں نے ان کے خلاف کوئی مہم شروع کی ہوئی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے اور ہمارا کام خبر دینا ہے ۔ میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ اسحاق ڈر جا چکے ہیں اور اب وہ چھٹی لیں گے ۔

(جاری ہے)

اصل میں میں ایک اور خبر دے دیتا ہوں کہ ابھی جو انہوں نے مستعفی ہونے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا اور بعد ازاں وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے تھے میری اطلاع یہ ہے کہ ڈار صاحب یہ چاہتے ہیں کہ اگر ان کی باتیں نہ مانی جائیں تو وزیراعظم انہیں خود ہی ہٹا دیں، تاکہ ان کے پاس شریف خاندان کی طرف ایک اخلاقی جواز ہو جائے ۔ کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگر شریف خاندان میرا خیال نہیں رکھتا تو کل کو میں بھی اپنا بندو بست کر سکتا ہوں۔ محمد مالک نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :