مبشر لقمان نے لائیو پروگرام میں نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 نومبر 2017 10:51

مبشر لقمان نے لائیو پروگرام میں نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ ہر مرتبہ میں تیاری کر کے آتا ہوں کہ میں نے آپ کی تعریف کرنی ہے لیکن آپ ایسا کچھ کر دیتے ہیں کہ میری تیاری دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 185رنز سے انڈر 19کی ٹیم ہار جائے، ایسا کون سا ریکارڈ ہے جو آپ قائم نہیں کرنا چاہ رہے؟ جس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں پہلے بھی65کے لگ بھگ آﺅٹ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ کچھ ایسا ہی ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں جو پہلا میچ ہوا اس کے بعد وہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا۔ مبشر لقمان نے لائیو پروگرا م میں ہی نجم سیٹھی سے پوچھ لیا کہ مجھے بتائیں کہ افغانستان کی ٹیم کے ساتھ مک مکا کس نے کیا ؟ جس پر نجم سیٹھی نے کہاکہ ہم خود حیران ہو گئے تھے، اس کی رپورٹ آ گئی ہے۔ رپورٹ میں پتہ چلے گا کہ کیا ہوا تھا؟ ہار کیوں ہوئی؟ میچز میں کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس پر مبشر لقمان نے نجم سیٹھی کو کیسے آڑے ہاتھوں لیا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :