بحرینی شہزادہ سفیر جاوید ملک سے ملاقات کے لئے پاکستان ایمبیسی پہنچ گیا

پاکستانی سفیر جاوید ملک سے بحرینی شہزادے شیخ دائج بن عیسیٰ الخلیفہ کی ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 نومبر 2017 03:29

بحرینی شہزادہ سفیر جاوید ملک سے ملاقات کے لئے پاکستان ایمبیسی پہنچ ..
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2017ء)پاکستانی سفیر جاوید ملک سے بحرینی شہزادے اور آسیان بزنسس کونسل کے چیئرمین   شیخ دائج بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرینی تاجروں کے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی  اور پاکستان بحرین اقتصادی تعلقات کے لئے بھرپور تعاون کی  کروائی -  شیخ دائج بن عیسیٰ الخلیفہ   حال ہی میں پاکستان دورہ کے بعد بحرین واپس پہنچے ہیں اور انہوں نے کہا کے پاکستان ایکسپو میں شرکت کے بعد انکا اور انکے وفد کا پاکستان میں کے بارے میں بہت مثبت تاثر پیدا ہوا ہے اور انھیں  معلوم ہوا کے پاکستان وسائل اور مواقع سے بھرپور ملک ہے -  پاکستانی سفیر جاوید ملک نے شیخ دائج بن عیسیٰ الخلیفہ کی پاکستان میں دلچپسی کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کے موجودہ حکومت کی مثبت اور سرمایا کار دوست پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان سرمایا کاری کے لئے ایک بہترین ملک ہے اور پاکستان بحرینی اور خلیجی تاجروں اور سرمایا کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا - پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے سرمایا کاری بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے دونو مممالک میں اقتصادی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے