ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر مکمل، 15 دسمبر کو افتتاح کر دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 00:59

ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر مکمل، 15 دسمبر کو افتتاح کر دیا جائے ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی ہزارہ موٹروے کے پہلے فیز کی تعمیر کومکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حسن ابدال سے لے کر ہری پور تک کے فیز کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جبکہ 15 دسمبر کو ہزارہ موٹروے کو باقاعدہ افتتاح کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ہزارہ موٹروے کو سی پیک منصوبے کے اہم ترین تعمیراتی منصوبے کی اہمیت حاصل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ سے اسلام آباد تک کا سفری وقت 4 گھنٹے سے کم ہو کر 1 گھنٹہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :