کسی کے ذاتی فائدے کیلئے آئینی شقوں کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 00:59

کسی کے ذاتی فائدے کیلئے آئینی شقوں کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے: ڈی جی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کے ذاتی فائدے کیلئے آئینی شقوں کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ آئین تمام شخصیات اور اداروں سے بالاتر ہے۔ کسی کو ذاتی فائدہ پہنچانے کیلئے آئینی شقوں کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔ کوئی شخص کسی ادارے سے اور کوئی ادارہ ریاست سے بالاتر نہیں ہے۔ فوج اپنا ائینی کردار نبھاتی رہے گی۔ جبکہ خواہش ہے کہ دیگر ادارے بھی افہام و تفہیم سے اپنا آئینی کردار نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :