لاہور،بھتہ نہ دینے پر نعمان نامی درزی کی دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی

بدھ 22 نومبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں بھتہ نہ دینے پر نعمان نامی درزی کی دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق نعمان نے چند ماہ قبل بھتہ خوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی کروائی تھی، بھتہ خوروں کی جانب سے اب پھر 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات جا رہی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد حقائق منظر عام پر آئیں گے۔