ایل ڈی اے کی تاریخ کا ایک اور میگا سکینڈل منظر عام پر آ گیا

سکیم مصطفی ٹائون میں پلاٹوں کی بے ضابطگیاں منظر عام پر اگئیں

بدھ 22 نومبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) ایل ڈی اے کی تاریخ کا ایک اور میگا سکینڈل منظر عام پر آ گیا، ایل ڈی اے کی سکیم مصطفی ٹائون میں پلاٹوں کی بے ضابطگیاں منظر عام پر آئیں، بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ شفٹنگ کے دوران 600 پلاٹوں کی بے ضابطگیاں منظر عام پر آئیں، 4 ماہ سے مصطفی ٹائون کی فائلوں اور ریکارڈ کو جانچ پڑتال کے بعد کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا تھا ایک کنال، پانچ، سات، دس اور تین مرلے کے پلاٹوں میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں، پلاٹوں کے لئے اراضی کی ڈبل اور ٹرپل ایگزیمیشن کی گئی، پلاٹوں کی جعلی فائلیں مرتب کی گئیں اور تین، تین ہاتھ بیچ دیا گیا، ایل ڈی اے افسران و اہلکاروں نے لینڈ مافیا کے ساتھ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، مصطفی ٹائون میں بے ضابطگیوں میں شامل متعدد پلاٹوں پر گھر بھی تعمیر ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران اور مافیا بھی بے ضابطگیوں میں شامل ہیں، عام شہریوں کے خلاف اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کی درخواست کریں گے، سکینڈل میں شامل خالی پلاٹوں کو بحق سرکاری قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔