حافظ محمد سعیدکی نظربندی ختم، ملک بھر میں جماعةالدعوة کے کارکنان و ذمہ داران کی جانب سے شکرانے کے نوافل ادا

بدھ 22 نومبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کی طرف سے جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعیدکی نظربندی ختم کئے جانے کے فیصلہ پر ملک بھر میں جماعةالدعوة کے کارکنان و ذمہ داران کی جانب سے شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں حافظ محمد سعید کی رہائی کے فیصلہ پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی حافظ محمد سعید کی رہائی کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی اور تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم کرنے پر اعلیٰ عدلیہ کی تحسین کی گئی۔