مظلوم کشمیری قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہیں،سیدہ آسیہ اندرابی

بدھ 22 نومبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کی جانب سے حافظ محمد سعید کی رہائی کے احکامات جاری کرنے کے فیصلہ پر اعلیٰ عدلیہ کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید نے سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور اسی جرم کی پاداش میں انہیں دس ماہ تک نظربند رکھا گیا۔ کشمیریوں کی حمایت کے جرم میں جس طرح انہیں نظربندیوں اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑی ہے۔ اس پر پوری کشمیری قوم انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم حافظ محمد سعید کو محمد بن قاسم سمجھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :