نوجوان لڑکی نے کار ڈرائیونگ لائسنس پر رہائش کا پتا غلطی سے بڑے دلچسپ انداز میں لکھ دیا
امین اکبر بدھ 22 نومبر 2017 23:28
ایو پیٹرسن جب بھی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کا اپنا لائسنس چیک کرائے گی، اسے کئی وضاحتیں پیش کرنا ہونگی۔ یہ ڈرائیونگ لائسنس جعلی تو بالکل نہیں لیکن اس پر کچھ ایسا ہے جو بہت غلط لیکن دلچسپ انداز میں لکھا ہوا ہے۔ایو نے ڈرائیونگ لائسنس پر اپنے گھر کے پتے میں ”میرے باپ کا گھر“ (My dad’s house) لکھا ہے۔عجیب بات ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹر نے بھی یہ پتا ٹائپ کرتےہوئے اس غلطی کو نظر انداز کر دیا اور اسے ایسے ہی ٹائپ کردیا، حالانکہ یہ کسی طرح بھی گھر کا پتا نہیں لگتا۔
ایو اس وقت بڑی حیران ہوئی ، جب ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسگ ایجنسی (ڈی ای ایل اے) نے اسے لائسنس بھیجا۔ایو نے اس لائسنس کی تصویر آن لائن پوسٹ کی ہے۔ایو نے لکھا کہ مجھے اپنا ڈرائیونگ لائسنس اپ ڈیٹ کرنا تھا اور غلطی سے میں نے پتے میں میرے باپ کا گھر لکھ دیا۔
(جاری ہے)
لائسنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایو نے My dad’s house کے علاوہ تمام لائنوں کو دھندلا دیا ہے۔
ایو کا یہ ٹوئٹ 1100 بار ری ٹوئٹ اور 7500 بار لائکس کیا گیا ہے۔برطانیہ میں ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لائسنسوں پر موجود پتوں میں کچھ نہ کچھ غلطی ہے۔ جس کےلیے ڈرائیوروں کو 1000 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ڈی وی ایل اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال 11 ملین لائسنس جاری کرتے ہیں، اس دوران انہیں عجیب و غریب پتے دیکھنے کو بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایو اپنا لائسنس جمع کرا دے گی تو اسے متبادل لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.