ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک انصاف اور قانون کی بالادستی قائم نہ ہوگی،

ڈاکٹر قادر مگسی الطاف حسین دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے معصوم بچوں کو اسلحہ دے کر خون ریزی کرائی، ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے ملک کی ترقی میں وکلا کا اہم کردار ہے،وکلا نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں، ملک بنانے والا بھی ایک وکیل تھا، اس کا تعلق بھی کراچی سے تھا

بدھ 22 نومبر 2017 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک انصاف اور قانون کی بالادستی قائم نہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ملیر بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی سینئر وائیس چیئرمین جام عبدالفتح سمیجو، لطیف اللہ سیلرو و دیگر نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ تب ہی غریب اور امیر کے لئے ایک قانون ہوگا۔جب تک ملک میں انصاف کی فراہمی نہیں ہو گی۔ تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں وکلا کا اہم کردار ہے۔ وکلا نے ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بنانے والا بھی ایک وکیل تھا، اس کا تعلق بھی کراچی سے تھا۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ الطاف حسین دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے معصوم بچوں کو اسلحہ دے کر خون ریزی کرائی ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ 40سال تک الطاف حسین کے ساتھ رہنے والے ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال کے خلاف مقدمے دائر ہیں ،ان کو جیل بھیجا جائے۔