Live Updates

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے آئین و قانون کی پاسداری کرنے کا وعدہ کیا ہے،اپنا یہی وعدہ پورا کرنے کے لئے وہ جھوٹے کرپشن الزامات میں جن پر نہ تو کوئی ریفرنس بن سکا اور نہ ہی کوئی ثبوت مل سکا، عدالت پیش ہو رہے ہیں تاکہ وہ اصل ڈاکو، چور اور جھوٹے لوگ بھی آئین کی پاسداری کریں جنہوں نے دن دیہاڑے اور سب کے سامنے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے اور اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے

کالے قانون کی حمایت کرنے والے خود پریشانی سے دوچار ہیں ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ، انہیں اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے، اس وقت عمران خان سے بڑا ڈکلیئرڈ کوئی ملزم نہیں ، عمران خان الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان اور انسداد دہشت گردی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گی، ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جن سے جمہوریت کمزور ہو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا اور بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 22:45

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے آئین و قانون کی پاسداری کرنے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے وہ اپنا یہی وعدہ پورا کرنے کے لئے ان جھوٹے کرپشن کے الزامات میں جن پر نہ تو کوئی ریفرنس بن سکا اور نہ ہی کوئی ثبوت مل سکا، عدالت پیش ہو رہے ہیں، بدھ کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ حاضری سے استثنیٰ کے باوجود سابق وزیر اعظم عدالت میں کیوں پیش ہو رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آج وہ دن بھی آگیا ہے کہ آپ پوچھ رہے ہیں کہ نواز شریف کیوں پیش ہو رہے ہیں، اورایک طرف وہ دن تھا جب کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف ملک سے بھاگ گئے ہیںاور واپس پیش نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے وہ اپنا یہی وعدہ پورا کرنے کے لئے ان جھوٹے کرپشن کے الزامات میں جن پر نہ تو کوئی ریفرنس بن سکا اور نہ ہی کوئی ثبوت مل سکا، عدالت پیش ہو رہے ہیں تاکہ پاکستان میں آئین اور قانون کی پاسداری ہو اور وہ اصل ڈاکو، چور اور جھوٹے لوگ بھی آئین کی پاسداری کریں جنہوں نے دن دیہاڑے اور سب کے سامنے پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے کل دیکھا کہ کس طرح پارلیمنٹ میں بھی محمد نواز شریف اور ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بارے میں افواہیں اڑائی جا رہی تھیں۔ آج ان نامعلوم لوگوں کو بھی جواب مل گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے اور اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے۔ بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کالے قانون کی حمایت کرنے والے خود پریشانی سے دوچار ہیں کہ وہ اس کی حمایت میں ہیں یا مخالفت کر رہے ہیں، دوسرا یہ کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا بلکہ انہیں تو ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے بڑا ڈکلیئرڈ ملزم کوئی نہیں اور ان پر ڈھیروں الزامات ہیں جن پر وہ الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی پیش ہو رہے ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی میں بھی عمران خان کے خلاف مقدمات موجود ہیں، وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان ایسے شخص ہیں جو دن دیہاڑے پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں جس کا جواب وہ آج بھی سپریم کورٹ میں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2014ء میں یہ الیکشن بل کی شکل میں انتخابی اصلاحات کمیٹی جس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے اس وقت پیش کیا گیا جب پاناما پیپرز کا کہیں دور دور تک بھی کوئی نام و نشان تک نہیں تھا اور یہ بل سب کمیٹی سے ہوتا ہوا قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہونے کے بعد قانون کی ایک شکل بنا۔ اس کے بعد ایک دم پتہ نہیں کیا ہوا کہ سینٹ کے اندر ایک قرارداد آئی جس کے ذریعے یہ دوبارہ پرائیویٹ ممبر بل کی شکل میں منگل کو دوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیاجسے قومی امسبلی کی اکثریت نے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت اور ریکارڈ کا حصہ ہے کہ جب آپ کسی پہ ایک انگلی اٹھا رہے ہوتے ہیں تو یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ تین انگلیاں آپ کے اوپر بھی اٹھ رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میڈیا بہت آزاد ہو چکا ہے جو تمام چیزوں کو ریکارڈ کا حصہ بنا رہا ہوتا ہے اور یہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ 2014ء میں جب سب کمیٹی میں یہ بل پیش ہوا تو وہاں پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے جہاں سے بل منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں آیا اور پھر سینٹ سے بھی منظور ہو اور یہ بات وزیر قانون نے انہیں بتا چکے ہیں۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کل سپرم کورٹ کے باہر نعرے لگا رہے تھے آج خود سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جواب دیتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں جو جمہوریت کو کمزور کریں ان سے گریز ہی کرنا چاہیئے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ بل ذاتی نوعیت کا تب ہوتا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) یہ بل پاناما پیپرز کیس کے بعد لیکر آتی بلکہ یہ انتخابی اصلاحاتی بل تو جولائی 2014ء میں تب پیش کیا گیا جب پاناما پیپرز کا دور دور تک کہیں بھی کوئی نام و نشان تک نہیں تھا اور اس بل کو پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کا اپنا ایک کردار ہوتا ہے۔

جب تک پارلیمنٹ اس طرح کے قوانین نہیں بنائے گی جس سے جمہوریت اور آئین و قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کو تقویت ملے تو اس وقت تک ملک میں جمہوریت اسی طرح ٹوٹی پھوٹی اور کمزور رہے گی۔ جب آپ قانون سازی سے انہیں طاقت دیں گے تو اس سے سیاسی جماعتوں کو بھی تقویت ملے گی، جمہوری نظام بھی مضبوط ہوگا اور پارلیمنٹ بھی مستحکم ہو گی۔ m-bsh/jav/mhs/mhn/aht/nqs/saj 2221 @@;@ }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً})}$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*M0uD$0uخ*ی*("0uخ*ی*P$0uخ*ی*("0uخ*ی*ؐ$0uخ*ی*("`mخ*ی* `mخ*@ک*$`mخ*@ک*" `mخ*@ک*P$@@`mخ*@ک*("@@`mخ*@ک*و*$@@`mخ*@ک*۰$@@`mخ*@ک*("@@`mخ*@ک*$@@`mخ*@ک*("@@`mخ*@ک*H$@@`mخ*@ک*("@@`mخ*@ک*$@@`mخ*@ک*("@@`mخ*@ک*M$@@`mخ*@ک*$`mخ*@ک* خ*@ک* `mخ*@ک*$@@@ک*خ*@ک*h*P 222&r~ؐzؔ*2@ ؐzؔ*2 ;ي۰L۸mؐ:;ًم/يLت*ٹ*:م/wآ*(U…ًہ**ؐTUtؓ*>Tؓ*،ْl! ٹ*(>،ْ>@(>/۶۹ ٹ*/0 �*چ*غو*ؐEF:ُ2Eُ2؛س*M؛س*ِٴْٹ*ِj`*ی*{ؐ)*P۔

h*j!)۔}Pjٹ*!}P}P}P۷|ٹ*۷غھ*8غھ*#j.ں*.oع*ؐٹ*.؂ ؛"ک*ں*.oع*ؐٹ*z(} ۶ں*Loع*ؐٴْ1>fPBٹ*>f۸ژ*آ*Aی*j{ؐٹ*EA7؂…DE؂ط*ٹ*D/؂ؓ$ی*.{ؐٹ*$U؂!ی*.{ؐٹ*ٹzژ}!ی*L{ؐ !))ؤيcٹ* ؤ`@ک*ہ*0uؐٹ*A)(ع*>"ی*ٹ*A(ع*_^
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات