فیصل آباد این اے 81 سے منتخب ہونے والے لیگی رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے آئندہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 22:33

فیصل آباد این اے 81 سے منتخب ہونے والے لیگی رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) فیصل آباد این اے 81 سے منتخب ہونے والے لیگی رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے آئندہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے اندر سے پہلی بڑی بغاوت سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد این اے 81 سے منتخب ہونے والے لیگی رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے پارٹی قیادت کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔

نثار جٹ کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں رسوا کیا گیا جبکہ فنڈز اور اختیارات بھی نہیں دیے گئے۔ ان کے حمایت یافتہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی کسی قسم کے اختیارات اور فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔ نثار جٹ کا کہنا ہے کہ ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ حلقے کے عوام کریں گے۔